کوہستان مالیاتی سکینڈل، ایک اور ملزم کی پلی بارگین منظور

کوہستان مالیاتی سکینڈل میں نامزد ملزم حریق احمد کی پلی بارگین منظور کرلی گئی، ملزم نے 40 کروڑ 98 لاکھ روپے کی پلی بارگین کرلی۔

 

چیئرمین نیب کے بعد احتساب عدالت نے بھی ملزم کی پلی بارگین کی توثیق کردی۔

 

نیب پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم حریق احمد داسو عسکری بینک کے آپریشن منیجر ہے، ملزم کو کوہستان سکینڈل میں 40 کروڑ سے زائد ٹرانزیکشن ہوئی تھی۔

 

نیب کے مطابق ملزم کو عدالت نے سنٹرل جیل پشاور سے ضمیمہ ب پر نکال کر عدالت میں پیش کیا، احتساب عدالت نے ملزم کی پلی بارگین کے حوالے سے بیان قلمبند کیا۔

 

نیب پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنی مرضی سے پلی بارگین کی درخواست دی تھی، جسے چیئرمین نیب نے منظور کیا، احتساب عدالت نے بھی ملزم کی پلی بارگین کی آج توثیق کردی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P