وزیر داخلہ سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی سے پاکستان میں متعین امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

اس موقع پر خطے کی مجموعی صورتحال اور امن و استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاک امریکا دو طرفہ تعاون اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت بھی کی گئی۔

ملاقات میں پولیس آفیسرز کے باہمی پروگرامز و ٹریننگ سے متعلق گفتگو کی گئی اور ‎منظم جرائم، منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے خطے میں امن واستحکام کیلئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے مثبت سفارتی کردار کی تعریف کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P