بھارت: کتا اسپتال سے لاکھوں کی مالیت کے زیورات لے کر بھاگ گی

بھارت میں ایک اسپتال کے سرجیکل وارڈ سے آوارہ کتا لاکھوں روپے مالیت کے زیورات لے کر بھاگ گیا۔

بھارت کے ضلع منڈی سور کے سرکاری اسپتال میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا، جہاں ایک آوارہ کتا سرجیکل وارڈ سے سونے اور چاندی کے زیورات سے بھرا بیگ لے کر فرار ہوگیا۔ بیگ میں موجود زیورات اور نقدی کی مجموعی مالیت تقریباً چار لاکھ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔

یہ واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب پیش آیا۔ کیام پور کی رہائشی لتا بائی والمیکی اپنے ہاتھ کی چوٹ کے باعث اسپتال میں داخل بیٹے کی تیمارداری کے لیے وہاں موجود تھیں۔ گھر میں زیورات محفوظ نہ ہونے کے خدشے کے باعث وہ سونے اور چاندی کے زیورات سمیت تقریباً دو ہزار روپے نقد بھی اپنے ساتھ لائی تھیں۔ انہوں نے ہینڈ بیگ اسپتال کے بیڈ کے قریب رکھا تھا۔

رات ایک بجے سے صبح چھ بجے کے درمیان بیگ اچانک غائب ہوگیا، جس پر مریض کے اہل خانہ میں تشویش پھیل گئی۔ لتا بائی نے فوری طور پر منڈی سور سٹی کوتوالی پولیس سے رابطہ کرکے شکایت درج کرائی۔

پولیس نے معاملے کی حساسیت اور قیمتی سامان کو مدنظر رکھتے ہوئے ہیڈ کانسٹیبل اجے سولنکی کو تلاش کی ذمہ داری سونپی۔ سولنکی نے اسپتال کے وارڈز، راہداریوں اور داخلی و خارجی راستوں پر نصب متعدد سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔

فوٹیج کا جائزہ لینے کے دوران سامنے آیا کہ ایک آوارہ کتا بیگ کو منہ میں دبا کر اسپتال سے باہر لے جا رہا ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کتے کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا اور بالآخر زیورات اور دیگر سامان سے بھرا پورا بیگ برآمد کرلیا۔

پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث لتا بائی کا قیمتی سامان واپس مل گیا۔ واقعے نے اسپتال میں سیکیورٹی کے انتظامات پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P