بنگلہ دیشی اداکارہ ردھیکا ردھی کی پراسرار موت، مرد دوست گرفتار

پولیس کے مطابق رِدھی صبح تقریباً 6 بجے چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئیں، انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

اوٹارا پولیس اسٹیشن کے انچارج مظہر الاسلام نے بتایا کہ ابتدائی طور پر شبہ ہے کہ رِدھی نے خودکشی کی تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

 

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ رِدھیکا رِدھی ایک شخص کے ساتھ تعلق میں تھیں، پولیس کے مطابق صبح دونوں کے درمیان ویڈیو کال پر بحث ہوئی، جس کے دوران مبینہ طور پر رِدھی نے اپنی جان لے لی۔

 

پولیس نے کہا ہے کہ واقعہ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، ردھیکا کے مرد دوست کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 

رِدھی ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اداکاری کے شعبے سے بھی وابستہ تھیں اور انہوں نے متعدد ڈراموں میں کام کیا تھا، انہوں نے ایکھانے مانوش بکری ہوئی، بہوروپی، ڈبل ہنی مون اور سندری سمیت متعدد ڈراموں میں کام کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P