’ڈرامہ بند کرو اور کھیلو‘، مداح نے اسمتھ کو دلچسپ انداز میں آڑے ہاتھوں لے لیا

آسٹریلیا اور بنگلادیش کے درمیان ڈارون ٹیسٹ کے پہلے روز ایک مداح نے اسٹیو اسمتھ کو کھیل میں تاخیر پر دلچسپ انداز میں تنقید کا نشانہ بنا دیا۔

اسمتھ سائڈ اسکرین میں مسئلے کے باعث کچھ دیر کے لیے کھیل روکنے پر مجبور ہوئے تو اسٹینڈز میں موجود ایک شائق نے انہیں جلد کھیل شروع کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں مداح کو اسمتھ سے کہتے سنا گیا کہ ’کھیل جاری رکھو، ڈرامہ بند کرو‘۔

واضح رہے کہ اسٹیو اسمتھ نے 71 رنز کی اننگز کھیل کر مشکلات میں گھری آسٹریلوی ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا۔

ان کی 45ویں ٹیسٹ نصف سنچری نے انہیں اسٹیو وا کے برابر پہنچا دیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P