یومِ آزادی کے موقع پر قذافی سٹیڈیم میں پروقار تقریب کا انعقاد

تقریب میں پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید نے پرچم کشائی کی اور کیک کاٹا۔

تقریب میں پی سی بی کے سٹاف اور ان کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے یومِ آزادی کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد بھی پیش کی گئی اور وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔

 

 

 

واضح رہے کہ ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے ، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی اور نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P