14 اگست کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

حکومت کی جانب سے آج رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ کی بنیاد پر تعین کے معاملے میں 14 اگست کے لیے پیٹرولیم مصنوعات 46 پیسے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

اطلاعات ہیں کہ پیٹرول 46 پیسے اور ڈیزل 39 پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ہے، اوگرا رات کو قیمتوں کا تعین کرے گی جبکہ پیٹرولیم ڈویژن نوٹی فیکشن جاری کرے گا۔

قیمتوں کا تعین روزانہ کے تعین کردہ فارمولا کے تحت اوگرا کرے گا جب کہ لیوی میں اضافے یا کمی سے قیمتوں میں کمی یا اضافہ بھی حکومتی اختیار کا حصہ ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P