عدالت نے منشیات مقدمات میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی 3 مقدمات میں بری کردیا۔
انمول عرف پنکی کے خلاف کیسز کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جنوبی کی عدالت میں ہوئی جہاں ملزمہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمے میں دو ملزمان پہلے ہی بری ہوچکے ہیں، شریک ملزم علی اور فہمیدہ 2024 میں بری ہوئے تھے۔
وکیل نے کہا کہ ملزمہ کو شریک ملزمان کے بیانات پر مقدمے میں شامل کیا گیا، شریک ملزمان کے بری ہونے پر ملزمہ کو مقدمے میں سزا کا کوئی امکان نہیں۔
سماعت کے بعد عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو 2020، 2021 اور 2022 میں گذری تھانے میں درج 3 مقدمات میں بری کردیا۔
واضح رہے کہ کراچی میں گارڈن پولیس نے مئی کے مہینے میں منشیات فروش خاتون کو گرفتار کیا تھا۔

