ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن اور علاقائی استحکام پر پاکستان کا مؤقف اجاگر کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات کے دوران مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تعاون اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق ناروے کے وزیر خارجہ کی علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان اور ناروے نے دفاعی و سکیورٹی شعبوں سمیت باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا، پاکستان، ناروے نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P