بھارت میں وندے ماترم کی توہین پر سزا کا بل منظور

بھارت میں وندے ماترم کی توہین پر سزا کا بل منظور کرلیا گیا۔

 بھارت میں وندے ماترم کی توہین پر سزا کا بل منظور کرلیا گیا جس کے تحت وندے ماترم میں رکاوٹ ڈالنے یا اس کی توہین پر 3 سال قید کی سزا ہوگی۔

وزیر مملکت داخلہ نتیانند رائے کا پیش کردہ بل صدر کی منظوری کے بعد قانون بن جائے گا۔ نتیانند رائے نے کہا یہ بل کسی فرد یا نظریے کے خلاف نہیں ، قوم کے وقار اور مشترکہ قومی شعور کے حق میں ہے ۔

کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نے بل کی مخالفت کی اور بل آئین کے سیکولر کردار کی خلاف ورزی اور مذہبی آزادیوں کی پامالی کی کوشش قراردیا۔

اپوزیشن نے کہا کہ وندے ماترم نافذ کرنے کی ضرورت نہیں تھی، دستور ساز اسمبلی پہلے بھی صرف دو بند منظور کرچکی۔

 آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے بل مذہبی آزادی کی آئینی ضمانت کی خلاف ورزی قرار دیا دیتے ہوئے کہا وندے ماترم میں دیوی اور دیوتاؤں کی عبادت شامل ہے، قانون بھارت کو ہندو راشٹرا بنانے کے لیے بنایا گیا۔

 آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے بل کی منطوری پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا قانون سازی کے ذریعے مخصوص مذہبی تصور یا عقیدہ تمام شہریوں پر مسلط کرنا بھارتی دستور کی بنیادی روح سے متصادم ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P