اسرائیلی فضائی حملوں میں تیزی، 18 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

غزہ سول ڈیفنس کے مطابق شہید ہونے والوں میں 4 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں، اسرائیلی ڈرونز اور ہیلی کاپٹروں نے مختلف علاقوں میں 10 سے زائد حملے کیے، حملوں میں رہائشی اپارٹمنٹس، بے گھر افراد کے خیموں اور گاڑیوں کو ہدف بنایا گیا۔

 

غزہ سول ڈیفنس کے مطابق دیر البلاح پر اسرائیلی حملے میں حماس کے کمانڈر کمال ابو معیلق اور ان کی اہلیہ بھی جاں بحق ہوئے۔

 

غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2025 میں جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد سے 1230 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، 7 اکتوبر 2023 سے اب تک مجموعی طور پر 73 ہزار 356 فلسطینی لقمہ اجل بنے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P