لوگوں کو مارنا نہیں چاہتا، معاہدہ ترجیح، ایران کیساتھ مذاکرات آج شروع ہونگے: ٹرمپ

اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر معاہدہ موجود ہے اور ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے پر بھی معاہدہ ہوگا، ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور ایران کی درخواست پر منسوخ کیا گیا۔

 

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک کی اپیل پر حملہ روکنے کا فیصلہ کیا گیا، ایران پر حملہ ہوتا تو یہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑا حملہ ہوتا۔

 

امریکی صدر نے مزید کہا کہ میں لوگوں کو مارنا نہیں چاہتا، میری ترجیح معاہدہ کرنا ہے، مشرقِ وسطیٰ کے کئی اتحادی بھی فوجی کارروائی کے بجائے سفارتی حل کے حامی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P