ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا

ایرانی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے فون پر رابطہ کیا اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی۔

 

عباس عراقچی نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور ترکیے کے وزیر خارجہ حاقان فیدان سے بھی الگ، الگ رابطے کر کے امریکا کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔

 

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکا کو کسی بھی مہم جوئی پر مبنی فوجی کارروائی سے باز رہنے کا انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنی قومی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔

 

عباس عراقچی کے آفیشل ٹیلی گرام چینل پر جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران اپنے خلاف کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P