آزاد کشمیر احتجاج کے پیچھے بھارتی سپانسرڈ لوگ ہیں: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے آزاد کشمیر میں جاری احتجاج کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج کے پیچھے موجود لوگوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ وہ آزاد کشمیر کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انہوں نے الزام عائد کیا کہ احتجاج کے پیچھے بھارتی سپانسرڈ لوگ موجود ہیں جو یہاں بیٹھے ہوئے ہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جس طرح کے الفاظ استعمال کیے جا رہے ہیں، کوئی بھی محب وطن پاکستانی ایسے الفاظ استعمال نہیں کر سکتا، چاہے وہ کشمیری ہو، پنجابی، بلوچی یا پٹھان۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ان کے خلاف جو بھی باتیں کی جا رہی ہیں، انہیں اس سے کوئی غرض نہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P