خضدار،شہرمیں ایل پی جی گیس 410 روپئے فی کلو تک پہنچ گئی سرکاری نرخ صرف کاغذوں تک محدودعوامی حلقوں کا ضلعی انتظامیہ سے مافیاز کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ۔

خضدار،شہرمیں ایل پی جی گیس 410 روپئے فی کلو تک پہنچ گئی سرکاری نرخ صرف کاغذوں تک محدودعوامی حلقوں کا ضلعی انتظامیہ سے مافیاز کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ۔

_________________________

خضدار(بیورورپورٹ)خضدار،شہر میں مہنگائی کی لہر تھم نہ سکی ایل پی جی گیس کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے بازار میں فی کلو ایل پی جی 410 روپئے میں فروخت ہو رہی ہےجبکہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ سرکاری نرخ 242 روپئے فی کلو صرف نرخنامے کی زینت بن کر رہ گیا ہےخضدار کے عوامی حلقوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شدید تشویش کا اظہار کیا انہوں نے کہا ملک بھر میں پاکستانی ایل پی جی کا سرکاری نرخ 242 روپے مقرر کیاگیا ہےلیکن بدقسمتی سے خضدار کے عوام کو ایرانی ایل پی جی 410 روپئے فی کلو خریدنے پر مجبور کیا جارہا ہےانہوں نے کہا مہنگائی کے اس دور میں عام شہری پہلے ہی بجلی آٹے اور دیگر اشیاء کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان ہیں ایسے میں مافیاز کی جانب سے من مانے نرخوں پر ایل پی جی کی فروخت کھلی زیادتی ہےافسوس کی بات یہ ہے کہ ضلع بھر میں جاری کردہ سرکاری نرخنامے پر کوئی عملدرآمد نہیں ہو رہاہے انہوں نے کہااگر نرخنامے پر عمل ہی نہیں کروانا تو اسے جاری کرنے کا فائدہ کیا ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے مافیاز کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہےعوامی حلقوں نے کمشنر قلات ڈویژن، ڈپٹی کمشنر خضدار، اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے پرزور مطالبہ کیاہے کہ وہ شہر میں بلاجواز مہنگائی کا فوری نوٹس لیں اوربازار میں چھاپے مار کرسرکاری نرخنامے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور منافع خوروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عام شہری اس ناجائز منافع خوری سے نجات حاصل کر سکیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P