پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر سینٹرل ایشین والی بال چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

اسلام آباد میں جاری ایونٹ کے گروپ مرحلے کے میچ میں قومی ٹیم نے ابتدا ہی سے کھیل پر مکمل کنٹرول برقرار رکھا اور نیپال کو کسی بھی موقع پر مقابلے میں واپسی کا موقع نہیں دیا۔

 

پاکستان نے پہلا سیٹ 14-25، دوسرا سیٹ 18-25 اور تیسرا سیٹ 10-25 سے جیت کر میچ اپنے نام کیا۔ قومی ٹیم نے تینوں سیٹس میں منظم کھیل، مؤثر حملوں اور مضبوط دفاع کا بہترین مظاہرہ کیا۔

 

اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے ایونٹ میں اپنی ناقابلِ شکست پیش قدمی بھی برقرار رکھی۔ قومی ٹیم کی جانب سے یحییٰ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 14 پوائنٹس اسکور کیے اور فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

 

پاکستان اب تک ایونٹ میں مسلسل تین میچ جیت چکا ہے، جس کے بعد اس نے سیمی فائنل میں اپنی جگہ یقینی بنا لی ہے۔ مسلسل کامیابیوں کے باعث قومی ٹیم ٹائٹل کے مضبوط امیدواروں میں شمار کی جا رہی ہے۔

 

قومی ٹیم اپنا اگلا میچ ہفتے کے روز ازبکستان کے خلاف کھیلے گی، جہاں کامیابی سیمی فائنل سے قبل ٹیم کے اعتماد میں مزید اضافہ کرے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P