کوئٹہ ‘ انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

کوئٹہ: بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈر سیکنڈری ایجوکیشن کے انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا اسلامیہ گرلز کالج کوئٹہ کی طالبہ عائشہ خان ولد غضنفر علی رول نمبر 580369 نے 1067 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی چیئر مین بورڈ محمد اسحاق ، کنٹرولر بورڈ ڈاکٹر ضیا الحق کا کٹر اور سیکریٹری بورڈ ضیا الرحمان خلجی نے نتائج کا اعلاج کرتے ہوئے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات2026ءمیں کل 99946 طلبہ شریک ہوئے جن میں سے 88944 کامیاب قرار پائے۔ کامیابی کا تناسب 89 فیصد رہا،گیارھویں جماعت میں 46356 طلبہ شریک ہوئے جن میں سے 39902 کامیاب قرار پائے۔ کامیابی کا تناسب 86.1 فیصد رہا،بارھویں جماعت میں 53590 طلبہ شریک ہوئے جن میں سے 49042 کامیاب قرار پائے۔ کامیابی کا تناسب91.5 فیصدرہاامتحان میں ممنوعہ ذرائع استعمال کرنے پر 542 طلبہ کے نتائج روک دیئے گئے ہیں۔ امتحان منعقد کرنے کے لئے 257 امتحانی مراکز میں نگران عملے کے طور پر 854 اساتذہ کی خدمات حاصل کی گئی جبکہ 151 افسران نے مانیٹرنگ کے فرائض سرانجام دیئے۔ انہوں نے بتایا کہ اسلامیہ گرلز کالج کوئٹہ کی طالبہ عائشہ خان ولد غضنفر علی رول نمبر 580369 نے 1067 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ بی آر سی لوالائی کے طالب علم رسد خان ولد نعمت اللہ رول نمبر 250202 نے 1064 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کیجبکہ اسلامیہ گرلز کالج کوئٹہ کی طالبہ سعدیہ ولد طاہر کامران رول نمبر 580370 نے 1061 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔انہوں نے کامیاب ہونے والے طلباءکو بالعموم اور پوزیشن لینے والوں کو باالخصوص مبارکباد دی اور نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان نوجوانوں سے قوم کی بڑی توقعات وابستہ ہیں امید ہے کہ یہ طلباءو طالبات مزید محنت کر کے ملک و قوم اور خاص طور پر صوبے کا نام روشن کرینگے۔ کنٹرولر بورڈ نے امتحان کے انعقاد اور رزلٹ کی ریکارڈ مدت میں تیاری میں بھر پور معاونت پر بلوچستان کے قابل قدر اسا تذا کرام، بورڈ کے عملہ بلخصوص آی ٹی سیکشن، ریسرچ سیکشن، شعبہ امتحانات ، رزلٹ برانچ اور بورڈ کی خصوصی معائنہ ٹیموں کا شکریہ ادا کیا۔ طلباءکی سہولت کے پیش نظر مندرجہ ذیل فیصلے بھی کئے گئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ری کاو¿نٹنگ کے لیے درخواست جمع کروانے کا طریقہ کار مکمل طور پر آن لائن کر دیا گیا ہے۔ طلباءاصل ڈی ایم سی کے اجراءکا انتظار کیے بغیر 05 اگست 2026( یعنی اعلان نتائج کے 15 دن کے اندر ) تک درخواست جمع کرواسکتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P