سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا

ریسکیو ٹیم کے مطابق کوہ پیما چھوٹا کے ٹو کے بیس کیمپ جا رہے تھے کہ راستے میں حادثہ پیش آگیا۔

 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے 3 کوہ پیما زخمی ہوئے ہیں، جنہیں سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

ریسکیو حکام نے بتایا کہ ضلعی ایمرجنسی افسر سید شعیب منصور کی ہدایت پر فوری طور پر طبی ٹیم روانہ کی گئی ہیں، جس نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سیدو شریف منتقل کیا، تاہم لاپتا شخص کی تلاش جاری ہے۔

 

یہ واقعہ ایک دور افتادہ اور دشوار گزار پہاڑی علاقے میں پیش آیا ہے، جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، خوازہ خیلہ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما سید علی شاہ کی تلاش

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P