غزہ پر اسرائیلی فورسز کی بربریت جاری ، مزید 15 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی افواج کی جانب سے جاری زمینی اور فضائی حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے نتیجے میں مزید فلسطینی شہری شہید اور زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں بچوں اور خواتین سمیت 15 فلسطینی شہید ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق غزہ شہر میں قائم ایک ایواء سینٹر پر اسرائیلی فضائی حملے میں 2 فلسطینی شہید جبکہ 18 افراد زخمی ہوئے، متعدد متاثرین اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور انہیں نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی ختم ہونے کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 1 ہزار 123 فلسطینی شہید اور 3 ہزار 616 زخمی ہو چکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق غزہ میں جاری جنگ کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 73 ہزار 246 جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 73 ہزار 727 تک پہنچ گئی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P