پنک سالٹ ویلیو ایڈیشن فنانسنگ سکیم کا آغاز، پروسیسنگ زون قائم کرنے کا اعلان

افتتاحی تقریب میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ مجوزہ پروسیسنگ زون میں 200 سے زائد صنعتی یونٹس قائم کیے جائیں گے، جہاں تقریباً 150 ملین کی سرمایہ کاری متوقع ہے، جس سے 10 ہزار افراد کے لیے براہِ راست روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے بزنس فیسلیٹیشن سنٹر اور ماڈل ریٹیل آؤٹ لیٹ بھی قائم کیے جائیں گے۔

 

بریفنگ کے مطابق نئے سرمایہ کار پنک سالٹ کی پروسیسنگ، گرائنڈنگ، ریفائننگ، کلیننگ اور پیکجنگ کے لیے 50 لاکھ روپے سے 5 کروڑ روپے تک کے بلاسود قرضے حاصل کر سکیں گے، جبکہ قرض کی واپسی کی مدت 5 سال مقرر کی گئی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More