بلوچستان میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات انتہائی افسوسناک اور باعثِ رنج ہیں، میر علی مردان خان ڈومکی

*بلوچستان میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات انتہائی افسوسناک اور باعثِ رنج ہیں، میر علی مردان خان ڈومکی*

 

کوئٹہ، 8 جولائی 2026

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے زیارت، ہنہ اڑک اور بیلہ میں پیش آنے والے دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات انتہائی افسوسناک اور باعثِ رنج ہیں، جن کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کے ایسے واقعات ناقابلِ قبول ہیں اور ان سے پورا معاشرہ متاثر ہوتا ہے میر علی مردان خان ڈومکی نے شہداء کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ ان مشکل حالات میں پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن، عوام کے تحفظ اور دیرپا استحکام کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو باہمی تعاون، ہم آہنگی اور مشترکہ کاوشوں کے ذریعے اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ صوبہ امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P