پریتی زنٹا بھی اے آئی ڈیپ فیک ویڈیوز کا شکار، عدالت سے رجوع کرلیا

بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنی جعلی اے آئی (مصنوعی ذہانت) ویڈیوز، تبدیل شدہ تصاویر اور دیگر غیر مجاز ڈیجیٹل مواد کے خلاف بمبئی ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

درخواست میں پریتی زنٹا نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے ان کی شکل و صورت استعمال کرتے ہوئے ڈیپ فیک ویڈیوز، تبدیل شدہ تصاویر اور چیٹ بوٹ طرز کا مواد بغیر اجازت تیار اور شائع کیا جا رہا ہے جس سے ان کی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے۔

یہ درخواست جسٹس مادھو جمدار کی سربراہی میں سماعت کے لیے پیش ہوئی جہاں عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد متعلقہ فریقین اور آن لائن پلیٹ فارمز کو متنازع مواد ہٹانے کے لیے مشترکہ طریقہ کار طے کرنے کی ہدایت دی۔

کیس کی مزید سماعت 6 جولائی کو ہوگی۔

واضح رہے کہ ڈیپ فیک ٹیکنالوجی مصنوعی ذہانت کی مدد سے ایسی ویڈیوز، تصاویر یا آڈیو تیار کرتی ہے جن میں کسی شخص کو ایسی باتیں یا حرکات کرتے ہوئے دکھایا جا سکتا ہے جو حقیقت میں کبھی پیش ہی نہیں آئیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P