کوئٹہ :صوبائی دار الحکومت کوئٹہ میں ایک بار پھر منی پٹرول پمپ مالکان کی جانب سے پٹرول مہنگے داموں فروخت کئے جارہے ہیں جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے لکپاس سے آگے پٹرول کی 200 قیمت جبکہ کوئٹہ میں 2 قدم پر پٹرول کی قمیت300 روپے بڑھا دیا گیا ہے ‘عوامی حلقوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول مافیاز نے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی مد کمائی کیلے میدان میں کیونکہ پوچھنے والا کوئی نہیں کوئٹہ میں ایرانی پیٹرول کی قیمت 320 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی، شہری پریشان کوئٹہ میں ایرانی پیٹرول کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد فی لیٹر نرخ 320 روپے تک پہنچ گئے ہیں، جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باوجود متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی مو¿ثر کارروائی نظر نہیں آ رہی۔ بعض شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایرانی پیٹرول کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں شہریوں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ یا تو ایرانی پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے لیے مو¿ثر کارروائی کی جائے، یا پھر اس کی غیر قانونی فروخت کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔
You might also like
