فیفا ورلڈ کپ: مراکش نے نیدرلینڈز کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا

فٹبال ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف تھرٹی ٹو میں مراکش نے نیدرلینڈز کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہرا دیا۔

نیدرلینڈز اور مراکش کے درمیان مقابلہ اضافی وقت میں بھی ایک ایک گول سے برابر تھا، میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، دونوں ٹیموں کو 5، 5 پنالٹی شوٹ آؤٹ دیئے گئے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں نے کھیل کے مقررہ وقت میں ایک، ایک گول سکور کیا تھا۔

نیدرلینڈز کی جانب سے گیپکو نے گول سکور کیا جبکہ مراکش کا گول ڈیوپ نے سکور کیا تھا، راؤنڈ آف تھرٹی ٹو میں یہ دوسرا میچ ہے جس کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، پری کوارٹر فائنل میں مراکش کا مقابلہ کینیڈا سے 4 جولائی کو ہوگا۔

یاد رہے کہ پیراگوئے نے جرمنی کو غیر متوقع طور پر شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا ہے، میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ کے سڈن ڈیتھ سیشن میں ہوا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P