خضدار ‘ مل میں گرمی کی شدت میں اضافہ پارہ 44 سنٹی گریڈ تک جا پہنچا

مل(نامہ نگار)مل‘ گرمی کی شدت میں اضافہ پارہ 44 سنٹی گریڈ تک جا پہنچا شدید گرمی اور حبس کے باوجود کیسکو کی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری 21 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی درہم برہم غریب طبقہ صرف تین گھنٹے بجلی کے آسرا پر جی رہے ہیں دوپہر 12 بجے سے شام 6 بجے تک علاقہ سنسان 132 کے وی گرڈ اسٹیشن میں 24 گھنٹے بجلی کی دستیابی کے باوجود اس قیامت خیز گرمی میں گھریلو صارفین کو بجلی نہیں دی جارہی کیسکو کا دیہی فیڈروں کے عوام کے ساتھ دہرا رویہ افسوس ناک ہے مقامی صارفین نے کہا کہ کیسکو بھاری بھر بجلی بلوں کی وصولی کے باوجود بجلی فراہم نہیں کررہے اس قیامت خیز گرمی میں شہری علاقوں میں بجلی کے دورانیے میں اضافہ کردیا جاتا ہے جب کہ دیہی فیڈروں کے ساتھ نارواسلوک کئی سالوں سے جاری ہیں صرف تین گھنٹے کی بجلی عوام کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے گرڈ اسٹیشن میں بجلی دستیاب مگر عوام کی سہولت کے وقت کیسکو کو سانپ سونگھ جاتا ہے خاص کر اس شدید گرمی کے موسم میں بجلی کے دورانیے میں اضافہ کرنا عوام کا حق ہے جسے کیسکو کبھی تسلیم نہیں کرتا دیہی علاقوں کے عوام کو کیسکو جانور سمجھ کر بجلی فراہم نہیں کررہے جب کہ عوامی نمائندوں اور صوبائی حکومت کی جانب سے آج تک دیہی فیڈروں کے لیے کوئی آواز نہیں اٹھا رہی جب کہ ووٹ کے وقت اصل طاقت یہی دیہی علاقوں کے عوام ہوتے ہیں آخر میں عوامی حلقوں نے کیسکو چیف بلوچستان اور ایکسین کیسکو نوشکی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مل کے فیڈروں میں شدید گرمی کے پیش نظر بجلی کے دورانیے میں اضافہ کریں تاکہ اس قیامت خیز گرمی میں عوام کی مشکلات قدرے کم ہوسکیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P