جی ٹی اے 6 کا بجٹ برج خلیفہ سے بھی زیادہ، رپورٹس میں حیران کن دعویٰ

اس وقت دنیا کے مہنگے ترین پروجیکٹس کے طور پر کسی عمارت یا انفرا اسٹرکچر کا نہیں بلکہ جی ٹی اے 6 تذکرہ کیا جا رہا ہے اور اس سے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس کی تیاری اور مارکیٹنگ پر آنے والی لاگت 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے، جو دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کی تعمیراتی لاگت سے بھی زیادہ ہے۔

دوسری جانب، راک اسٹار گیمز نے جی ٹی اے 6 کے بجٹ کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ تاہم، گیم انڈسٹری کے اندازوں کے مطابق اس گیم کی تیاری اور تشہیری مہم پر مجموعی لاگت 2 ارب ڈالر سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گیم پر ایک دہائی سے زائد عرصے سے کام جاری ہے۔

یہ موازنہ سوشل میڈیا اور گیمنگ حلقوں میں خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے کیونکہ ایک طرف دنیا کی بلند ترین عمارت ہے جبکہ دوسری جانب مکمل طور پر ڈیجیٹل دنیا میں تخلیق کیا گیا ایک ویڈیو گیم، جس کی لاگت اس سے بھی زیادہ بتائی جا رہی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P