پیمرا کا جیو نیوز کو نوٹس: لائسنس 15 دن کیلئے معطل

پیمرا کے مطابق 10محرم الحرام کو جیو نیوز کے پروگرام سفر عشق میں ناقابل قبول مذہبی تصویرکشی کی گئی، ایسی تصویرکشی مذہبی، معاشرتی اور ثقافتی اقدار اور اصولوں کے منافی ہے، پیمرا کی شکایات کونسل مزید سماعت کر کے ریگولیٹری ایکشن کی سفارشات دے گی، دیکھنا ہوگا کیا وجوہات تھیں کہ ایسا واقعہ پیش آیا۔

 

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اپنے ردعمل میں کہا مذہب کو لے کر ہمیں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے، ہمیں تصوراتی منظرکشی کی طرف نہیں جانا چاہیے، معاملہ منطقی انجام تک پہنچے گا، حقائق سامنے لائیں گے۔

 

دوسری جانب جیو نیوز انتظامیہ نے 10محرم کو نشر مواد کے حوالے سے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام سفر عشق میں نشر مواد میں عراق اور مشرق وسطی کے کچھ ممالک میں محدود تعداد میں افراد کی جانب سے اختیار کی جانے والی رسومات کی عکاسی کی گئی تھی، اس مواد کا مقصد کسی مذہبی نقطہ نظر کی نمائندگی کرنا، اس کی تائید کرنا یا اسے فروغ دینا نہیں تھا، متعلقہ مواد کو فوری ہٹا دیا گیا اور اس میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی ہے، جیو نیوز اس غلطی پر معذرت خواہ ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P