کوئٹہ میں ممتاز تاجر ہاشم خان نورزئی قتل، بلیلی کے قریب دن دہاڑے فائرنگ نے شہر میں تشویش کی لہر دوڑا دی

کابل جان ہوٹل کے مالک اور ممتاز تاجر ہاشم خان نورزئی کو بلیلی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ذرائع بولتا بلوچستان کے مطابق حملہ آور واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ہاشم خان نورزئی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ذرائع  کے مطابق قتل کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں، تاہم مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

شہر کے معروف تاجر کے قتل نے کاروباری حلقوں میں تشویش پیدا کر دی ہے، جبکہ واقعے کے محرکات اور حملہ آوروں کی شناخت سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P