بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں : وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے خلاف خاران اور مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
گزشتہ دو روز کے دوران 8 دہشت گرد، جن میں ایک خودکش بمبار بھی شامل تھا، اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
قوم اپنے بہادر سیکیورٹی اہلکاروں کو سلام پیش کرتی ہے جو بلوچستان کے امن اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر محاذ پر دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
پاکستان سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ پوری قوت، قومی عزم اور ثابت قدمی کے ساتھ جاری رہے گی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
