حکومت نے ڈیزل اور پٹرول پر لیوی میں اضافہ کردیا

حکومت نے ڈیزل اور پٹرول پر لیوی میں اضافہ کردیا۔

ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل پر لیوی 6 روپے57 پیسے فی لٹر بڑھا دی گئی جس کے بعد ڈیزل پر لیوی بڑھ کر 79 روپے 54 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔

پٹرول پر لیوی میں 39 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس سے پٹرول پر لیوی بڑھ کر 66 روپے 64 پیسے فی لٹر ہوگئی۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل پر لیوی 20 روپے36 پیسے فی لٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے آئندہ ایک ہفتے کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P