گدھا منڈی میں گدھوں کی قیمتیں لاکھوں روپے تک پہنچ گئیں

گدھا منڈی میں گدھوں کی قیمتیں لاکھوں روپے تک پہنچ چکی ہیں۔

اس منفرد منڈی میں گدھوں کی مختلف نسلیں ہوتی ہیں جہاں ان کی قیمت بھی لاکھوں میں ہوتی ہے، کوئی گدھا 40 ہزار کا تو کوئی 80 ہزار کا اور خاص نسل کا گدھا تو 5 لاکھ تک میں بھی فروخت ہوتا ہے۔

مقامی بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ ان گدھوں کی قیمت صرف شکل و صورت پر نہیں بلکہ طاقت، رفتار اور کام کرنے کی صلاحیت کے مطابق لگائی جاتی ہے۔

یہاں منڈی میں ہر طرف خریداروں اور بیوپاریوں کا رش دکھائی دیتا ہے، جہاں ہر کوئی بہترین نسل اور طاقتور گدھے کی تلاش میں مصروف نظر آتا ہے۔

اسی دلچسپی نے اس منڈی کو علاقے کی ایک منفرد پہچان بھی بنا دیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P