‘ہم پرانے دوستوں کی طرح ہیں’، روینہ ٹنڈن 22 سال بعد اکشے کمار کیساتھ بڑے پردے پر آنے کیلئے تیار

بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن 22 سال بعد اداکار اکشے کمار کے ساتھ بڑے پردے پر نظر آئیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روینہ ٹنڈن اور اکشے کمار  22 سال کے بعد ایک بار پھر فلم ‘ویلکم ٹو دی جنگل’ میں جلوہ گر ہوں گے جبکہ اداکار جوڑی کو ایک ساتھ آخری بار 2004 میں فلم ‘پولیس فورس: این انسائیڈ اسٹوری’ میں دیکھا گیا تھا۔

اسی حوالے سے اداکارہ نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اداکار سنیل شیٹی، اکشے کمار اور ڈائریکٹر احمد خان کے ساتھ دوبارہ کام کر کے بہت اچھا لگا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب پرانے دوست ہیں اور ایک دوسرے کو کافی عرصے سے جانتے ہیں، فلم میں موجود سینئر اداکارہ فریدہ نے فلم ضدی سمیت دیگر بہت سی فلموں میں میری ماں کا کردار ادا کیا ہے۔

اداکار اکشے کمار کے کیرئیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے روینہ ٹنڈن نے کہا کہ اکشے کے بارے میں کہہ سکتی ہوں کہ وہ ایک بہترین اور شاندار اداکار تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، وہ اپنے کام میں جان لگا دیتے ہیں اور شاید وقت کے ساتھ اس میں اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ ہم انڈسٹری میں ساتھ آئے تھے، نئے تھے اور کام سیکھ رہے تھے لیکن اب اکشے اپنے فن میں مہارت حاصل کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن نے کئی یادگار فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے، جن میں موہرا، میں کھلاڑی تو اناڑی، کھلاڑیوں کا کھلاڑی، بارود، قیمت سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P