چین کا امریکا، ایران عبوری مفاہمتی یادداشت کا خیرمقدم، مؤثر نفاذ پر زور

چین نے امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی عبوری مفاہمتی یادداشت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے عالمی برادری کے لیے ایک مثبت اشارہ قرار دیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران مفاہمتی یادداشت پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور مشترکہ طور پر اس معاہدے کا تحفظ کریں۔ انہوں نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت کے تحفظ اور مؤثر نفاذ کے لیے مشترکہ کوششیں کی جانی چاہئیں۔

ترجمان کے مطابق امریکا اور ایران نے ایک دوسرے کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کا احترام کرنے، فوجی کارروائیوں سے گریز کرنے اور ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کا عہد کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین ہمیشہ منصفانہ مؤقف اپناتا ہے اور امن کے فروغ میں مددگار ہر کوشش کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیجنگ ایران کی خودمختاری، سلامتی، علاقائی سالمیت اور قومی وقار کے دفاع کی حمایت جاری رکھے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P