وزیراعظم نے 9 اور 10 محرم الحرام کو سرکاری تعطیلات کی منظوری دیدی

وزیراعظم شہباز شریف نے 9 اور 10 محرم الحرام کو سرکاری تعطیلات کی منظوری دے دی۔

عاشورہ کے موقع پر سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیاگیا، کابینہ ڈویژن نے 9 اور 10 محرم الحرام کو سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

9 اور 10محرم الحرام کو تعطیل ہوگی، ملک بھر میں جلوس نکالے جائیں گے، اس دوران تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

سندھ حکومت نے بھی 9 اور 10 محرم الحرام کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا، حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 9 اور 10محرم الحرام کے موقع پر 25 اور 26 جون کو عام تعطیل ہوگی۔

یاد رہےکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین اور ان کے اہل خانہ کی اسلام کے لیے دی گئی قربانیوں کی یاد میں یوم عاشورہ منایا جاتا ہے۔

محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کے انعقاد کے پیشِ نظر ملک بھر میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P