اپوزیشن کو اب بھی سیاسی مشاورت کی آفر کرتے ہیں: رانا ثناء اللہ

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سینیٹر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے میثاق استحکام پاکستان کرنے کا کہا اور یہ آفر اب بھی ہے، وزیراعظم کی آفر کو مانا جائے اور ہم ہر طرح کی بات کرنے کو تیار ہیں۔

 

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سیاسی ڈائیلاگ کے لیے ہمیں پی ٹی آئی نے بتایا کہ ہماری جماعت میں اس پر مشاورت جاری ہے، اپوزیشن نے کہا ہے کہ آپسی مشاورت کے بعد ہم حکومت کو بتائیں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے جو کردار ادا کیا اس پر اپوزیشن نے بھی ساتھ دیا، مولانا فضل الرحمان کو کچھ خدشات ہیں تو ہم کوشش کریں گے ان کا گلہ دور کریں گے۔

 

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مولانا نے بانی کی رہائی کا مطالبہ کیا، اس میں ہمارا تعلق نہیں بلکہ عدالت ہی فیصلہ کرے گی، بانی کی صحت میں بہتری کے لیے اچھے اور اعلیٰ ماہرین موجود ہیں۔

 

وفاقی وزیر نے کہا کہ فاٹا اور پاٹا کے حوالے سے اپوزیشن نے وزیراعظم سے بات کی، وزیراعظم کی ہدایت پر آج وفد نے بیٹھ کر بات کی۔

 

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیر خزانہ نے وعدہ کیا کہ آئی ایم ایف سے بات کر کے ٹیکس معاملات کو حل کروائیں گے، جو ٹیکس چھوٹ ختم ہو رہی ہے کوشش ہے آئی ایم ایف سے بات کر کے اسے آگے بڑھایا جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P