وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے سوئٹزرلینڈ کا دورہ منسوخ کردیا جبکہ پاکستان ثالثی کردار جاری رکھے گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا سوئٹزرلینڈ کا مجوزہ دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے، جبکہ وزیراعظم نے آج سوئٹزرلینڈ روانہ ہونا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکراتی عمل آئندہ 60 روز تک جاری رہے گا اور اس دوران پاکستان ثالثی کے عمل میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے الیکٹرانک دستخط کیے جانے کے بعد سوئٹزرلینڈ میں مجوزہ ملاقات بھی منسوخ کر دی گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P