Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ کل 3 بجے بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، سینیٹ میں 5 بجے بجٹ پیش کیا جائے گا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ میں عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

طارق فضل چودھری نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ بجٹ اجلاس میں بھرپور شرکت کریں گے، اپوزیشن کے اراکین کو بجٹ اجلاس میں مثبت جمہوری کردار ادا کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کل کے اجلاس میں شور و غوغا نہیں ہوگا اور اپوزیشن اراکین غور سے وزیر خزانہ کی تقریر سنیں گے۔

طارق فضل چودھری نے کہا کہ اگر اپوزیشن والے بجٹ ڈاکومنٹ غور سے دیکھیں گے اور تقریر سنیں گے تب ہی وہ اس پر اچھی تجاویز پیش کرسکتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More