Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 4 سیاح جھلس کر جاں بحق

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق مری ایکسپریس وے پر کھجٹ کے مقام پر اسلام آباد سے مری آتے ہوئے گاڑی الٹ گئی جس کے باعث وین میں آگ لگ گئی۔

 

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کی بھاری نفری اور مری انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی جبکہ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

 

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے مسافروں کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں، جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔

 

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مری ایکسپریس وے پر حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت بھی کی۔

 

انہوں نے مری ایکسپریس وے حادثے میں زخمی افراد کے فوری اور بہترین علاج کی ہدایت کی اور حادثے کی فوری رپورٹ

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More