Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

امریکا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کو ویزے جاری کردیے

امریکا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کو ویزے جاری کردیے تاہم تکنیکی و انتظامی عملے کے کچھ ارکان کو امریکا نے ورلڈ کپ ویزے جاری نہیں کیے گئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں وائٹ ہاؤس حکام نے کہا کہ ایران کی فٹ بال ٹیم کو ورلڈ کپ مقابلوں کےلیے امریکا میں داخلے کے ویزے جاری کردیے گئے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی فٹ بال ٹیم کے تکنیکی و انتظامی عملے کے کچھ ارکان کو امریکا نے ورلڈ کپ ویزے جاری نہیں کیے۔

ایران کی فٹ بال ٹیم ورلڈ کپ میں اپنے گروپ جی کا پہلا میچ 15 جون کو نیوزی لینڈ سے لاس اینجیلس میں کھیلے گی۔

ایرانی فٹبال ٹیم کا لاس اینجیلس میں ہی بیلجیئم کی ٹیم سے بھی مقابلہ ہوگا، اس کے بعد سیاٹل میں ایرانی ٹیم کا مصر سے مقابلہ ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More