Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

گوگل کا کروم کیلئے اہم فیچر پر کام جاری

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اپنے براؤزر کروم میں ایک نئے فیچر کی ابتدائی آزمائش کر رہی ہے جو صارفین کو روایتی سرچ سیدھا اے آئی موڈ میں لے جائے گا۔

ونڈوز رپورٹ کے مطابق گوگل نے کروم میں ایک نئے فلگ کی آزمائش کر رہا ہے جسے فعال کرنے پر عام گوگل سرچ کا مرحلہ ختم ہو جاتا ہے اور صارف براہِ راست اے آئی موڈ میں داخل ہو جاتا ہے۔ گوگل کے مطابق یہ فیچر فی الحال کروم کینیری کے تازہ ترین ڈیسک ٹاپ ورژن میں دیکھا گیا ہے جبکہ موبائل ڈیوائسز پر دستیاب نہیں۔ اس کے فعال ہونے کے بعد کروم کے ایڈریس بار میں کسی بھی یو آر ایل کے علاوہ کچھ بھی ٹائپ کرنے پر صارف روایتی سرچ نتائج کے بجائے سیدھا اے آئی موڈ میں پہنچ جاتا ہے۔ چونکہ صارفین برسوں سے اسی جگہ روایتی گوگل سرچ دیکھتے آئے ہیں، اس لیے یہ تبدیلی کافی غیر مانوس اور حیران کن محسوس ہو سکتی ہے۔

تاہم، موجودہ صورتحال سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ گوگل اس فیچر کو مستقل طور پر نافذ کرنے کی تیاری کے بجائے فی الحال صرف اس خیال کا تجربہ کر رہا ہے۔ جس کی بڑی دلیل یہ ہے کہ یہ فیچر بطورِ ڈیفالٹ فعال نہیں۔ صارفین کو خود chrome://flags میں جا کر اسے تلاش اور آن کرنا پڑتا ہے اور یہ سہولت بھی صرف کینیری چینل تک محدود ہے۔

مزید یہ کہ گوگل کی جانب سے جاری ایک تکنیکی نوٹ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ یہ محض ایک تجرباتی جائزے کے لیے ہے۔ فی الحال اسے عام صارفین کے لیے متعارف کرانے کا کوئی منصوبہ نہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More