Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

73 سال بعد فرانس کا مس یونیورس مقابلے کا بائیکاٹ

فرانس کی تنظیم مس فرانس نے مس یونیورس 2026ء میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ 2025ء کے مقابلے کے دوران سامنے آنے والی متعدد انتظامی خرابیوں اور تنازعات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

مس فرانس کی انتظامیہ کے مطابق بین الاقوامی مقابلے کی موجودہ سمت، پالیسیاں اور اقدار اب ہمارے معیار اور اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتیں۔

 

 

تنظیم نے واضح کیا ہے کہ یہ فیصلہ صرف 2026ء کے ایڈیشن کے لیے ہے اور مستقبل میں حالات بہتر ہونے پر اس کی واپسی کا امکان موجود ہے۔

مس فرانس کے صدر فریڈرک ییلبیر نے کہا ہے کہ مس یونیورس ہمیشہ فرانس کی عالمی نمائندگی کا اہم پلیٹ فارم رہا ہے تاہم اپنی اقدار اور شناخت کا تحفظ ہماری اولین ذمے داری ہے۔

دوسری جانب مس یونیورس تنظیم نے ردِعمل دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 2026ء سے فرانس میں مقابلے کی نگرانی اور انتظام براہِ راست مس یونیورس تنظیم خود کرے گی تاکہ عالمی معیار اور پیشہ ورانہ نظام کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More