وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹرمصدق ملک نے کہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔
تاجکستان کے دارالحکومت دوشبنے میں بین الاقوامی واٹرکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ملکوں میں شامل ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کو گزشتہ برسوں میں متعدد بارشدید ترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، دنیا بھرمیں تین ارب آبادی کو پینےکا صاف پانی میسرنہیں۔
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا کاربن کےاخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ہے، بھارت سندھ طاس معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے، دنیا بھرخصوصاً افریقہ میں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مل کراقدامات کرنا ہوں گے۔