Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

حجاج کرام دنیا میں امن واستحکام کے لیے خصوصی دعائیں کریں: سردار محمد یوسف

وفاقی وزیرمذہبی امورسردارمحمد یوسف نے کہا ہے کہ حجاج کرام دنیا میں امن واستحکام کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔

سعودی عرب میں میدانِ عرفات میں گفتگو کرتے ہوئے سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ جج سکیم کے تحت سہولتوں کی مسلسل مانٹرینگ کی جا رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کوجاری ہونے والا حج کوٹہ مکمل استعمال کیا گیا ہے، حجاج کرام دنیا میں امن واستحکام کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔

وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ بابرکت موقع پر دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو مزید ترقی دے، سعودی حکومت نے حجاج کرام کے لیے بہترین انتظامات کیے ہیں۔

سردارمحمد یوسف کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری سکیم کے تحت حجاج کے لیے شاندار اقدامات کیے گئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More