Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

ٹرمپ نے ایران ڈیل پر دستخط کو ابراہم اکارڈ سے مشروط کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان، سعودی عرب، قطر، مصر، اردن اور ترکیے سمیت تمام مسلمان ممالک سے ابراہیمی معاہدے پر دستخط کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹرتھ پر ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ تمام مسلمان ممالک ابراہیمی معاہدے پر دستخط کریں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سعودی عرب، قطر، پاکستان، ترکیے، مصر اور دیگر ممالک ابراہیمی معاہدے پر دستخط کریں، ابراہیمی معاہدے پر دستخط کا آغاز سعودی عرب اور قطر سے ہونا چاہیے۔

 

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ممکن ہے کہ ایک یا دو ممالک کے پاس ابراہیمی معاہدے میں شامل نہ ہونے کی کوئی وجہ ہو، اسے قبول کیا جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ہفتےکے روز سعودی عرب ولی عہد، اماراتی صدر، امیر قطر، وزیراعظم قطر اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بات چیت ہوئی ہے۔

امریکی صدر نے بتایا کہ ترکیہ و مصر کے صدور، اردن کے شاہ عبداللّٰہ اور بحرین کے شاہ سے بھی بات چیت ہوئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ یہ یا تو سب کے لیے ایک عظیم معاہدہ ہوگا، یا پھر کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ نہ ہوا تو پھر جنگ ہوگی۔ پہلے سے کہیں زیادہ بڑی اور طاقتور جنگ ہوگی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران ہمارے ساتھ معاہدے کے بعد اگر ابراہیمی معاہدے پر دستخط کرتا ہے تو یہ اعزاز ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More