چینی میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، خطے کی صورتحال، سکیورٹی تعاون اور باہمی شراکت داری کے مختلف پہلوؤں پر بھی بات ہوئی۔
صدر شی جن پنگ نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں، چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو ترجیح دیتا ہے۔
شی جن پنگ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو پرانا دوست قرار دیا اور کہا کہ چین اور پاکستان نے ایک ناقابلِ شکست روایتی دوستی قائم کی ہے، اعلیٰ سطح پر سکیورٹی تعاون کو مزید بڑھانا چاہئے۔
صدر شی نے کہا کہ چین اور پاکستان کو یکطرفہ پالیسیوں اور سرد جنگ کی حامی ذہنیت کی مشترکہ مخالفت کرنی چاہئے۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ میں تیانمن سکوائر پر عوامی ہیروز کی یادگار پر حاضری دی، وزیراعظم کے یادگار پہنچنے پر دونوں ملکوں کے قومی ترانوں کی دھنیں پیش کی گئیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یادگار پر پھول رکھے، چین کے قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا، اس موقع پر وفاقی وزراء پاکستانی وفد کے ارکان اور چین کےاعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔