Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

امریکا کے شپ یارڈ میں دھماکا، ایک شخص ہلاک، 36 افراد زخمی

سی این این کی رپورٹ کے مطابق شپنگ ڈاکس کے تہہ خانے میں اچانک آگ لگ گئی تھی، عملہ آگ بجھانے میں مصروف تھا کہ اسی دوران زور دار دھماکا ہوگیا۔

 

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے کہا کہ یہ ایک پیچیدہ اور تیزی سے بدلتی ہوئی ہنگامی صورتحال تھی۔

 

فائر کمشنر للین بونسگنور کے مطابق دوپہر تقریباً ساڑھے تین بجے متعدد افراد نے فائر ڈیپارٹمنٹ کو کال کرکے اطلاع دی کہ شپ یارڈ کے پچھلے حصے میں موجود 150 فٹ ضرب 150 فٹ کے دھاتی ڈھانچے کے تہہ خانے سے دھواں اٹھ رہا ہے اور دو کارکن وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔

 

انہوں نے بتایا کہ فائر فائٹنگ اور ایمرجنسی میڈیکل سروسز کی ٹیمیں صرف چھ منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، تاہم ان کی آمد کے فوراً بعد ایک دھماکا ہوا جس سے فائر ڈیپارٹمنٹ کے متعدد اہلکار اور چند شہری شدید زخمی ہوگئے، جن میں ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا۔

 

زخمی افراد میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More