Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

ابوظہبی کے نیوکلیئر پلانٹ کے باہر ڈرون حملہ، حکام کی تصدیق

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ابوظبی کے نیوکلیئر پلانٹ کے باہر ڈرون حملہ ہوا ہے، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ حکام نے حملے کی تصدیق بھی کردی۔

حکام کا کہنا ہے کہ براکہ نیوکلیئر پلانٹ کے باہر ڈرون حملے سے آگ بھڑک اُٹھی تھی، سعودی بارڈر کے قریب الظفرہ میں قائم پلانٹ کے جنریٹر میں آگ بھڑک اٹھی، آگ پر قابو پا لیا گیا، واقعے میں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

بیان میں کہا گیا کہ ریڈیولوجیکل سیفٹی لیول مکمل محفوظ قرار دے دیے گئے، ابوظبی براکہ پلانٹ کے تمام یونٹس معمول کے مطابق فعال ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابوظبی براکہ پلانٹ عرب امارات کی 25 فیصد بجلی پیدا کرتا ہے، پلانٹ 5.6 گیگاواٹ بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More