Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

مریم نواز شریف کا وفد کے ہمراہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچنے پر پرتپاک استقبال

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز وفد کے ہمراہ تین روزہ دورے پر باکو پہنچ گئیں ، آذربائیجان پہنچنے پر پرتپاک خیرمقدم کیا گیا ، ڈپٹی منسٹرڈیفنس انڈسٹری مہمان باکی شوف عباس نےاستقبال کیا ۔

 

وزیر اعلیٰ مریم نواز تین روزہ دورے میں حکومت آذربائیجان کی خصوصی سرکاری مہمان ہونگی۔وزیراعلیٰ مریم نوازسترہ مئی کوآذربائیجان کےصدرایلہام علیوف سے ملاقات کریں گی۔ مریم نوازباکو ورلڈ اربن فورم پرپاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ باکو اولمپک اسٹیڈیم میں ورلڈ لیڈرزسمٹ سے خطاب بھی کریں گی۔پنجاب کامنفردماڈل اپنی چھت، اپنا گھر ورلڈ اربن فورم میں پیش کیا جائیگا ۔سینئر وزیرمریم اورنگزیب،وزیراطلاعات عظمٰی بخاری، وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین وفد میں شامل ہیں ، وزیرکھیل فیصل کھوکھر، وزیرزراعت عاشق کرمانی اورمعاون خصوصی علی ڈار بھی وفد کا حصہ ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More