ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کا کہنا ہے کہ دیکھیے گا پنکی کا یہ برینڈ نیم ہی اس کا پھندا بنے گا، 12 مئی کو پولیس کارروائی کی گئی، جس میں ڈیڑھ کلو کوکین اور 7 کلو گرام کیمیکل ملا، گارڈن تھانے کی حدود میں کارروائی میں پنکی کو گرفتار کیا گیا۔ سینٹرل پولیس آفس میں ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشن عامر فاروقی، ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف نے کہا کہ ملزمہ پنکی سے ایک پستول بھی برآمد ہوا، عدالت میں پیشی کے دوران غفلت ہوئی، غفلت میں ملوث پولیس افسران کو ہٹایا گیا ہے، واقعے کی تفتیشی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، آئی جی سندھ نے بھی ایک ٹیم بنائی ہے جس کی سربراہی میں کر رہا ہوں۔ آزاد خان نے کہا کہ دو دن میں ملزمہ پنکی سے تفتیش ہوئی ہے، ملزمہ پنکی کے خلاف 20 مقدمات سامنے آئے ہیں، 6 مقدمات ختم ہوچکے ہیں، 9 کیسز نیٹ ورک کے خلاف ہیں، نیٹ ورک والے 9 مقدمات میں پنکی کا نام نہیں ہے۔
Trending
- 75 سالوں سے وفاق نے بلوچستان کو نظر انداز کیا گیا ہے ‘نوابزادہ خالد مگسی
- وزیراعلی سرفراز بگٹی کے ساتھ مل کر پانچ سالہ عوامی ایجنڈا مکمل کریں گے، بلاول بھٹو
- نوکنڈی ‘ کوئٹہ تفتان روڈ پر ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان گرفتار
- گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور دیگرکے اغوا کا معاملہ تاحال حل نہ ہوسکا
- حب میں معمولی تنازعے پرفائرنگ سے دو خواتین سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی
- بلوچستان میں ترقیاتی اور طبی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے ‘ سرفراز بگٹی
- رکن قومی اسمبلی ملک عادل خان بازئی کے سابق ڈی سی کوئٹہ پر سنگین الزامات
- بلوچستان میں سورج آگ برسانے لگا، تربت اور لسبیلہ میں پارہ 47 ڈگری تک پہنچ گیا
- پی بی 36 قلات میں میر ضیا اللہ لانگو کی کامیابی برقرار
- لورالائی ‘شہر میں پرائس کنٹرول اور تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز
You might also like