Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

معرکہ حق میں آذربائیجان کی پاکستان کےلئے غیر متزلزل حمایت لائق تحسین قرار

وفاقی وزیر و صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور باکو کے درمیان روز بروز فاصلے کم ہو رہے ہیں، معرکہ حق میں آذربائیجان کی پاکستان کے لئے غیر متزلزل حمایت لائق تحسین ہے۔ مشکل کی گھڑی میں دیے گئے ساتھ کو کبھی بھول نہیں سکتے۔

 

آذربائیجان کے 108 قومی دن کی تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے بطور مہمان خصوصی پاکستان کی طرف سے خیر سگالی اور مبارکباد کا پیغام دیا۔ کہا آذربائیجان مسلم دنیا میں پہلے پارلیمانی جمہوریہ ملک کے اعزاز کا حامل ہے۔

 

عبدالعلیم خان نے شرکا سے خطاب میں کہا کہ گہرے تاریخی عوامل اور جدت کے ساتھ ابھرنا آذربائیجان کی انفرادیت ہے، 1991 میں آذربائیجان کی آزادی کے بعد سے پاکستان کے مابین تعلقات کو نئی جہت ملی۔ دونوں ممالک مل کر اکیسویں صدی کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

 

وفاقی وزیرمواصلات کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام معرکہ حق میں آذربائیجان کی طرف سے سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت پرمشکور ہیں۔ انہوں نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے شاندار ویژن کو سراہا۔

 

عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین ٹریڈ اور ٹرانزٹ معاہدے اہمیت کے حامل ہیں، خطے میں بالخصوص دونوں ممالک کے مابین زمینی رابطوں میں اضافے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیرمواصلات نے کہا گزشتہ سال 90 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے آذربائیجان کی سیاحت کی۔

 

تقریب میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اوروفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا خیر مقدم کیا۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، وفاقی وزرا مصدق ملک، اعظم نذیر تارڑ، شزاہ فاطمہ، فاروق ستار، سئنیر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب سمیت اہم شخصیات اور مسلم ممالک کے سفیروں کی تقریب میں شرکت

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More